اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نیب کو کون بلیک میل کرکے استعمال کر رہا ہے؟ رانا ثناء اللہ کا انتہائی دھماکہ خیز دعویٰ

datetime 5  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نیب کو بلیک میل کر کے سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے،نیب بلاتا کسی اور کیس میں اور گرفتار کسی اور کیس میں کر لیتا ہے،نیب کی دیانت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں آئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہورہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نیب بلاتا کسی کیس میں ہے اور گرفتار کسی اور کیس میں کر لیتا ہے۔ نیب کی بددیانتی کی وجہ سے ہی لاہور ہائی کورٹ میں آئے ہیں۔انہوں نے ہائی کورٹ کے بینچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معزز بینچ کا مشکور ہوں جنہوں نے درخواست ضمانت منظور کی۔ نیب نے صدر مسلم لیگ ن پاکستان شہباز شریف کے ساتھ بھی بڑا خراب رویہ اپنایا۔ نیب کو بلیک میل کر کے سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس وقت ملک کے پہاڑ جتنے مسائل ہیں لیکن حکومت کا اس وقت سب سے بڑا بحران نواز شریف ہیں اور پوری کی پوری حکومت نواز شریف کی صحت پر الجھی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنا اس حکومت کے بس کی بات نہیں ہے اب وقت آ گیا ہے کہ مڈٹرم انتخابات ہوں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…