اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس کیس میں آصف زرداری کاکراچی کا گھر منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی،عدالت نے گھر منجمد کرنے کے آرڈر کی کاپی ملزم کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ فریق چاہے تو عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔پیر کے روز قومی احتساب یورو(نیب) نے سابق صدر آصف زرداری کے مکان کو منجمد کرنے کی توثیق کی درخواست احتساب عدالت میں دائرکررکھی تھی،نیب کی درخواست پر تفتیشی افسر احمد سعید وزیر عدالت میں پیش ہوئے،نیب
کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ اپریل2014 میں کرپشن کے پیسوں سے مکان خریدا گیا،گھر کی خریداری میں جوائنٹ اکاو¿نٹ کے ذریعے پیسے دیئے گئے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کا کراچی کا گھر منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی،عدالت نے گھر منجمد کرنے کے آرڈر کی کاپی ملزم کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی،جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ فریق چاہے تو عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ نیب نے آصف زرداری کے کلفٹن والے گھر کو 12 فروری کو منجمد کیا تھا۔