لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت بڑھا کر اے ٹی ایم مافیا نے اپنی جیبیںبھر یں ،حکومت کرونا وائرس کا خوف پھیلا کر لوگوں کی توجہ مہنگائی سے ہٹانا چاہتی ہے،حکومت کورونا وائرس کے متعلق اقدامات کرنے میں ناکام نظر آرہی ۔
ان خیالات کاظہارانہوںنے لاہو ہائیکورٹ الیکشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہاکہ بار ایسوسی ایشن میں ہر سال الیکشن ہوتے ہیں،سیاسی حکومتیں بار کے الیکشن میں مداخلت نہیں کرتیں،ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے ہائیکورٹ آیا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ چینی کی قیمت بڑھا کر اے ٹی ایم مافیا نے اپنی جیبیںبھر یں ۔حکومت کرونا وائرس کا خوف پھیلا کر لوگوں کی توجہ مہنگائی سے ہٹانا چاہتی ہے،حکومت کورونا وائرس کے متعلق اقدامات کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔حکومتی وزرا ء فوٹوں سیشن کے لیے افغان باڈر پر پہنچے ۔انہوںنے کہاکہ نیب کا قانون کالا قانون ہے۔آٹا اور چینی چوروں کا احتساب کیوں نہیں ہو رہا۔اے ٹی ایمز کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہو رہی ہے۔احتساب صرف اپوزیشن کا ہی ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ افغان معاہدے میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے۔