لاہور( این این آئی )پولیس نے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے 10 افراد کی نئی فہرست تیار کر لی گئی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ لاہور پولیس کو تقریباً 30 افراد کو ترجیحی طور پر گرفتار کرنے کا ٹارگٹ ملا ہے۔30 افراد کی گرفتاری کا ٹاسک ایک اہم اجلاس میں دیا گیا ہے، اس فہرست میں شامل درجنوں افراد کی
گرفتاری کے لیے پولیس کو ٹاسک ملنے کے بعد خوف کی علامت سمجھے جانے والے مجرموں کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے شروع کر دئیے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جن گروہوں میں پرانی دشمنیاں چل رہی ہیں، ان کی گرفتاری بھی ہوگی، فہرست میں شامل بد معاش، قبضہ گروپ، بھتہ خور شامل ہیں۔ فہرست میں نام شامل کئے جانے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست بھی زیر سماعت ہے ۔