”کچھ قوتیں“ہمارے پرامن آزادی مارچ کو انتشار میں تبدیل کرناچاہتی ہیں،جمعیت علماء اسلام(ف) نے معنی خیز انتباہ کردیا

11  ‬‮نومبر‬‮  2019

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ لاکھوں نوجوانوں کو تشدد اور کلاشنکوف سے دور رکھ کر پرامن آئینی جدوجہد کی راہ دکھا کر ملک کو استحکام بخشا لیکن افسوس آج بھی ہماری شناخت تشخص  کے حوالے سے مغربی آقاوں کو خوش کرنے کیلئے منفی پروپیگنڈوں کا سہارا لیا جارہا ہے

ہمیں پرامن اور آئینی جدوجہد سے اشتعال کی جانب دھکیلنے کیلئے قیادت پر جان لیوا حملے ہوئے آج بھی بعض قوتیں چاہتی ہوں گی کہ پرامن آزادی مارچ انتشار وافتراق میں تبدیل ہو لیکن ہم پرامن انداز میں اپنے مطالبات پر قائم ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہر محاذ پر تنہا کرنے والے ملک و ملت کے خیرخواہ نہیں دوسروں کو چور چور کہنے والا فارن فنڈنگ کے معاملے میں جھکڑا ہوا ہے ناجائز حکمران پارٹی ان لوگوں پر مشتمل ہے جن پر بدعنوانی کے سیاہ دھبے موجود ہیں آج وہ لوگ اس حکومت کا دفاع کررہے ہیں جو گزشتہ چار حکومتوں کا دفاع کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا سونامی لانے کشمیری عوام کے خون کا سودا کرنے والوں کا آخر دم تک پیچھا کیاجائے گا انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے شاہین صفت کارکنوں کا نظم اور ڈسپلن جمہوری قوتوں کیلئے مشعل راہ اس منظم انداز میں ملک اور قوم کی خدمت کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ پرمشتمل وفد سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان کے کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…