اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے، مذاکرات میں 28 نومبر سے 8 اکتوبر تک معاشی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے مشن چیف ارنسٹو رامیرز ریگو نے مشیر خزانہ اور حکومتی ٹیم سے ملاقات کی مشیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی مالی تکنیکی اور مشاورتی امداد پر شکریہ ادا کیا۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ آئی ایم ایف نے 28 نومبر سے 8 اکتوبر تک معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا
اعلامیہ میں کہاگیاکہ آئی ایم ایف حکام نے حکومت کی معاشی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے حکام کے علاوہ دیگر شرکت داروں سے مذاکرات کیے۔اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف حکام نے پروگرام اہداف حاصل کرنے کیلئے حکومت کی کوششوں کو سراہا۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ آئی ایم ایف نے مشکل حالات میں دور رس معاشی اصلاحات متعارف کروانے پر حکومتی اقدامات کو سراہا،پاکستان کی معاشی کارکردگی کا اگلا جائزہ آئندہ سال کے شروع میں لیاجائے گا۔