اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب بھر کے سکولوں میں طالب علموں کی موبائل فون اور سوشل میڈیا کے استعمال کرنے پر پابندی عائد، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اب سولہ سال سے کم عمر طلباء تعلیمی سرگرمیوں کے دوران موبائل فون کا استعمال نہیں کر سکیں گے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے تمام ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹیز کو
نوٹیفیکیشن بھیج دیا ہے، محکمہ تعلیم کے مطابق موبائل کے ذریعے طلبہ منشیات کے آرڈر دیتے تھے، اسی وجہ سے موبائل فون اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے، یہ فیصلہ انسداد منشیات مہم کے تحت کیا گیا ہے اور اس سختی سے عمل کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، تمام سرکاری اورنجی تعلیمی اداروں پر اس فیصلے کا اطلاق ہو گا۔