جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،مریم نواز کو بڑا سرپرائز دے دیاگیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ایک دن کے لئے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے مزید کارروائی 22 نومبر تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے سماعت کی۔

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز  عدالت کے روبرو پیش ہوئیں جبکہ ان کے کزن یوسف عباس کوجیل سے لاکر عدالت میں پیش کیا گیا۔ نواز شریف کے وکلاء کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی جس کی نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کی تاہم عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔مریم نواز نے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کئے جس پر جج نے کہا کہ آپ ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہوں گی۔مریم نواز نے کہا کہ ایسا تو نہیں ہوا کہ عدالت نے بلایا ہو اورہم پیش نہ ہوئے ہوں، آج بھی والد صاحب کی طبیعت خراب تھی مگر ان کو چھوڑ کر عدالت کے سامنے حاضر ہوں،آئندہ بھی عدالتی حکم کی تعمیل کروں گی۔عدالت نے مریم نواز کے وکیل سے استفسار کیا کہ مریم نواز کے ضمانتی مچلکے کہاں ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ضمانتی مچلکے جمع کروا دیئے ہیں اوراس کی اصل کاپی عدالت میں جمع کر ادی گئی ہے۔اس موقع پر عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ چوہدری شوگر ملز کیس کا ریفرنس کب دائر کیا جائے گا جس پر عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ریفرنس جلد ہی عدالت میں دائر کردیا جائے گا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے نواز شریف اور مریم نواز کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…