اسلام آباد (این این آئی) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ہونے والے مذاکرات کو ’ٹائم پاس‘ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ میں اپوزیشن کو کہتا ہوں جائیں مولانا کو اسمبلی میں لائیں اور پھر جمہوریت کی بات کریں؟مسئلہ کا حل چاہتے ہیں ، چالیس سال سے سیاست کررہا ہوں ،سارے حالات دیکھے ہیں
کہتے ہیں کہ ہم الیکشن نہیں مانتے دوبارہ بھی الیکشن ہوا اور پاکستان تحریک انصاف جیت تو بھی ہم نہیں مانتے،یہ تماشا اور نہیں چلے گا،کوئی ہمیں آرڈیننس جاری کرنے سے نہیں روک سکتا، کیا اپوزیشن نے آئین نہیں پڑھا؟ آئین میں آرڈیننس کی گنجائش موجود ہے،سن لو یار، ابھی تو بہت کچھ برداشت کرنا پڑیگا، دھرنے والے بیٹھے رہیں ملک کو نقصان نہ پہنچائیں ۔