جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

مولانا سے متعلق حقائق سامنے آئے تو عوام اور میڈیا اپنے کانوں کو ہاتھ لگائیں گے، حیرت انگیز دعویٰ کر دیا گیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر برائےکالونیز فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق حقائق سامنے آئے تو عوام اور میڈیا اپنے کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے

فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ میرے پاس مولانا فضل الرحمان سے متعلق بہت حقائق موجود ہیں، مولانا فضل الرحمان سے متعلق حقائق سامنے آئے تو عوام اور میڈیا اپنے کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مذاکرات 100 فیصد کامیاب ہوں گے کیونکہ مولانا فضل الرحمان استعفے سے وظیفے پر آ چکے ہیں، مولانا فضل الرحمان کسی بھی شکل میں وظیفہ چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے تمام مطالبات سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، مولانا استعفے اور حکومت توڑ کر نئے انتخابات کے مطالبات سے مولانا پیچھے ہٹ گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا دھاندلی کا گلہ شکوہ کرتے ہیں اور اچکزئی صاحب ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، بلوچستان کے انتخابات میں اچکزئی صاحب مولانا فضل الرحمان کے امیدواروں سے ہارے تھے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 2014 میں ہمارے خلاف دھرنے سے پہلے پکڑ دھکڑ کی گئی تھی جب کہ عمران خان نے مظاہرین کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا، وزیراعظم کی ہدایات پر مظاہرین کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…