گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں مبینہ غیر آئینی اضافہ عوام کی سن لی گئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

7  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں مبینہ غیر آئینی اضافہ پر وفاق اور ایف بی آر کو نوٹس جاری کر دیا۔جمعرات کو چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی،عدالت نے وفاق اور ایف بی آر کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے ایکسائز اینڈ

ٹیکسیشن آفیسر اسلام آباد 26 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔ یاد رہے کہ درخواست میں موٹر وہیکل ٹیکسیشن ایکٹ 1958 میں ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے،درخواست اسلام آباد کے ایک شہری شجاعت عباسی نے دائر کی ہے،درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ چوہدری عبدالرحمن ناصر عدالت میں پیش ہوئے ۔ درخواست گزار نے کہاکہ ٹوکن ٹیکس شیڈول میں ترمیم کا حامل 30 جون کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے، ترمیم کے تحت ایک ہزار سی سی تک گاڑیوں کا لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس 31 ہزار کر دیا گیا ہے۔درخواست گزار نے کہاکہ ٹوکن ٹیکس دس ہزار جبکہ 21 ہزار دیگر دیگر ٹیکسز کے نام پر لیے جا رہے ہیں۔ درخواست گزار نے کہاکہ بڑی گاڑیوں کے لیے ٹیکس کی مد میں ایسی کوء پابندی نہیں لگائی گئی ہے، ایک ہزار سی سی گاڑی والوں کو غیر قانونی ٹیکس جمع کرنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔درخواست گزار نے کہاکہ ٹوکن ٹیکس شیڈول میں تبدیلی غیر آئینی اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کا 30 جون کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، ایکسائز والوں کو غیر قانونی ٹیکس کی وصولی سے روکا جائے۔‎

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…