ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

خودکشی تھی یا قتل؟ نمرتا چندانی کی 16 ستمبر کی پراسرار ہلاکت کے ڈیڑھ ماہ بعد حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی) چانڈکا میڈیکل کالج کے ہاسٹل نمبر تھری کے کمرہ 47 سے بی بی آصفہ ڈینٹل کالج فائنل ایئر کی طالبہ نمرتا چندانی کی 16 ستمبر کی پراسرار ہلاکت کے ڈیڑھ ماہ بعد حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی ہے، میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر امرتا کی جانب سے جاری کردہ حتمی پوسٹ مارٹم بھی مبہم ہے جو کہ خودکشی یا قتل کا تعین نہ کرسکی،

جاری کردہ حتمی رپورٹ کے مطابق نمرتا کی ہلاکت کی وجہ گلا اور دم گھٹنا بتایا گیا ہے جبکہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نمرتا کے گلے پر نشانات موجود تھے تاہم یہ نشانات گلا گھونٹنے یا پھندے سے لٹکنے سے آئے اس کا فیصلہ تحقیقاتی ادارے جائے وقوع سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں کریں گے، اس سے قبل نمرتا کی ہسٹو پیتھالوجی رپورٹ کے مطابق دل، گردوں، جگر اور پھیپھڑوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جبکہ کیمیکل رپورٹ میں بھی کوئی زہریلی ادویات نہیں ملیں تاہم نمرتا کے جسم اور کپڑوں سے ایک مرد کا ڈی این اے ملنے کی تصدیق ہوچکی ہے، ذرائع کے مطابق نمرتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جوڈیشل انکوائری میں پیش کی گئی ہے جبکہ آئندہ چند روز میں جوڈیشل انکوائری کی بھی حتمی رپورٹ وزارت داخلا اور رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو بھجوا دی جائے گی، نمرتا ہلاکت کیس میں پولیس کی زیر حراست آصفہ ڈینٹل کالج فائنل ایئر کے دو طالبعلم اور نمرتا کے کلاس فیلوز مہران ابڑو اور علی شان میمن تاحال پولیس حراست میں موجود ہیں  چانڈکا میڈیکل کالج کے ہاسٹل نمبر تھری کے کمرہ 47 سے بی بی آصفہ ڈینٹل کالج فائنل ایئر کی طالبہ نمرتا چندانی کی 16 ستمبر کی پراسرار ہلاکت کے ڈیڑھ ماہ بعد حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی ہے، میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر امرتا کی جانب سے جاری کردہ حتمی پوسٹ مارٹم بھی مبہم ہے جو کہ خودکشی یا قتل کا تعین نہ کرسکی

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…