اسلام آباد (این این آئی)پی ایس 86 دادو ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کا مطالبہ مسترد کردیا۔ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کو جواب دیا کہ پی ایس 86 دادو کا انتخاب پاک فوج کی نگرانی میں ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں پر اعتماد ہے،پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس
نہیں لیا جاسکتا۔الیکشن کمیشن کے مطابق صاف شفاف منصفانہ انتخابات کے انعقادکیلئے اقدامات اٹھانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ انتخابات پر صوبائی قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے اثر و رسوخ کے تاثر کو ختم کرنے کیلئے فوج تعینات کی گئی۔ پیپلزپارٹی نے پی ایس 86 دادو سے فوج ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔