پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

مریم نواز،کیپٹن صفدر،میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل میں سے کون نکالے گا؟وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے وضاحت کردی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اباد (آن لائن) وفاقی وِزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مریم نواز،کیپٹن صفدر اور میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل پر موجود ہے اور یہ نام وزارت داخلہ نے نہیں نیب نے ای سی ایل میں رکھا ہے ہمارے اختیار میں نہیں۔ان خیالات کا اظہار وہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا۔وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ

نواز شریف نے جب ججز بحالی کی تحریک چلائی تھی انکو اس وقت جنرل کیانی کی حمایت حاصل تھی موجودہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بارے کہا کہ وہ جمہوریت پسند ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور کو حق حاصل ہے کہ وہ بھی ضمانت کیلئے اپلائی کریں،آگے عدالت کا کام ہے۔دھرنا سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ دھرنا سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے اس سے کشمیر کا معاملہ بہت پیچھے چلا گیا اور ہم پُر امید ہیں کہ اس معاملہ کا حل بات چیت سے ہی نکل آئے گا۔چوہدری شجاعت کے مولانا سے پرانے تعلقات ہیں امید ہے کہ نتائج اچھے ملیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے اچھا ڈیلیور کیا تو یہ پانچ سال تو دور کی بات اگلے پانچ سال بھی پکے ہیں۔وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ جب تک فوج موجود ہے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو غیر مستحکم نہیں کر سکتی۔آج دعوی سے کہ سکتا ہوں کہ طالبان کی لیڈر شپ ملک میں موجود نہیں، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا گیا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ دھرنا والوں کی وِزیر اعظم کے استعفی اور فوج کے بغیر الیکشن کا مطالبہ نامناسب ہے#/s#(ظفر ملک)

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…