اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہندوستان کا نقشہ دوبارہ بنے گااور یہ نقشہ اب کون بنائے گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی نقشے پردھماکہ خیز جواب،کھلبلی مچ گئی، تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے بھارت کی جانب سے
جاری کئے جانے والے ہندوستان کے نئے نقشے پر اپنے ردعمل میں ٹوئٹر پر ٹویٹ میں ایسا جواب دیا ہے کہ جس پر بھارت بھر میں کھلبلی مچ گئی ہے اور بھارتی صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہاہے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کی جانب سے جاری کیے گئے نئے سیاسی نقشے مسترد کرتے ہوئے بھارت کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ اصل نقشہ کشمیری کھینچیں گے انہوں نے کہا کہ ”اصل نقشہ کشمیری کھینچیں گے۔ہندوتوا کے نتیجے میں خود ہندوستان کا نقشہ دوبارہ بنے گا، بس کچھ وقت کی بات ہے اور وہ وقت دور نہیں، انشاء اللہ۔واضح رہے کہ اس نقشے میں مقبوضہ جموں کشمیر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھارت کا علاقہ قرار دیاگیا ہے جبکہ عالمی سطح پر کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے،اس سے قبل پاکستان اور چین کا بھارتی نقشے پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا اور دونوں ممالک نے بھارتی نقشے کو یکسر مسترد کردیاتھا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے جوابی ٹویٹ پر بھارت میں شدید ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے اور ٹوئٹر صارفین طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔