بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کی حکومت نے صرف ایک سال میں کتنے ارب ڈالرز کا غیر ملکی قرضہ اتارا؟صرف تین ماہ میں سٹاک ایکسچینج میں کتنے پوائنٹ کا اضافہ ہوا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہم بیرونی قرضوں کی واپسی کے تمام ریکارڈ توڑیں گے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے باعث آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں کمی ہوگی،کار کے کیس میں پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے،معیشت میں اب آپ کو مزید بہتری نظر آئے گی، تین ماہ میں اسٹاک ایکسچینج میں 5500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ گردشی قرضے 450 ارب سے بڑھ کر 1200 ارب روپے ہوگئے تھے، قرضوں کی وجہ سے توانائی کا پورا نظام مفلوج ہوگیا تھا،تحریک انصاف نے گزشتہ سال 10 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ اتارا، ہم بیرونی قرضوں کی واپسی کے تمام ریکارڈ توڑیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پہلے 13ماہ میں مہنگائی ساڑھے21 فیصد جب کہ ن لیگ کی حکومت میں 8.3 فیصد تھی، تسلیم کرتے ہیں کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا، ایسا اس لیے ہوا کہ پچھلی حکومت کرنٹ اکاؤنٹ خسارا بہت زیادہ چھوڑ کرگئی، گزشتہ سال کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں 32 فیصد کمی آئی، رواں سال کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں 65 فیصد کمی آئی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے باعث آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں کمی ہوگی۔حماد اظہر نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری میں 137 فیصد اضافہ ہوا ہے، زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہورہا ہے، تین ماہ میں اسٹاک ایکسچینج میں 5500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،سرکاری محکموں میں اصلاحات کی جارہی ہیں مگر کسی کو فارغ نہیں کیا جارہا۔کارکے تنازع کے حوالے سے حماد اظہر نے کہا کہ کار کے کیس میں پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے، کمپنی نے 200 ارب روپے معاف کیے، پاکستان اور ترکی کے وزرائے اعظم نے اس تنازع کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معیشت میں اب آپ کو مزید بہتری نظر آئے گی، تین ماہ میں اسٹاک ایکسچینج میں 5500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…