اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے سرد موسم کے باعث کھلے آسمان تلے بیٹھے آزادی مارچ کے شرکاء موسمی بیماریوں کی لپیٹ میں آنا شروع ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق آزادی مارچ میں ملک کے دیگر شہروں سے شرکاء کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ ترجمان پمز کے مطابق دھرنے کے 90 شرکاء
نزلہ زکام کھانسی کے باعث پمز ہسپتال آپہنچے،دھرنے کے 30 شرکاء پمز ایمرجنسی میں لائے گئے،مریضوں کی کثیر تعداد او پی ڈی اور ایمرجنسی میں ٹریمنٹ کے بعد دھرنے میں واپس چلی گئی۔ترجمان کے مطابق دھرنے میں شریک تین مریض تیز بخار کے باعث پمز ہسپتال میں داخل ہیں۔