مولانا فضل الرحمان کا شکوہ،الیکشن کمیشن تحریک انصاف کیخلاف حرکت میں آگیا،غیر ملکی فنڈنگ کیس میں دھماکہ خیز قدم اُٹھالیا

4  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن) مولانا فضل الرحمن کے شکوے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان حرکت میں آگیا،غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو نوٹس جاری، الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت بھی  مانگی گئی ہے کہ پی ٹی آئی بتائے کہ اس کا غیر ملکی فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے قائم سکروٹنی کمیٹی کا بائیکاٹ مستقل ہے یا صرف 23 اکتوبر کے لیے تھا۔معلومات  کے مطابق تحریک انصاف کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی میں شرکت کرے گی تو کمیٹی کو آگاہ کرے، سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس

12 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اگر بائیکاٹ مستقل ہے تو کمیٹی اپنی کارروائی جاری رکھے اور دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں رپورٹ مرتب کرے۔گزشتہ رات دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ہمیں انتخابات میں دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا کہا جاتا ہے،اس الیکشن کمیشن کے ٹربیونل میں تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کا کیس کتنے عرصے سے التوا کا شکار ہے اور پی ٹی آئی کا بانی رکن اکبر ایس بابر اس کیس کو لے کر رل رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…