لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کامشاورتی اجلاس،مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت نہیں کریں گے، بڑے فیصلے کرلئے گئے، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) دھرنے میں شرکت نہیں کرے گی تاہم آزادی مارچ کی سیاسی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،دھرنے میں شرکت کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔ذرائع کے
مطابق (ن) لیگ کے مشاورتی اجلاس میں مڈٹرم الیکشن، ان ہاؤس تبدیلی اور وزیراعظم کے استعفے سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔ مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس میں احسن اقبال، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، امیر مقام، محمد زبیر، جاوید عباسی، پرویز ملک، رانا تنویر، پرویز رشید اور رانا مشہود سمیت دیگررہنماؤں نے شرکت کی۔