بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

اب کسی مسافر کو اس کے بغیر ٹکٹ جاری نہیں کیا جائیگا،پاکستان ریلوے نے بڑی پابندی عائد کردی،احکامات جاری

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ًلاہور(این این آئی) پاکستان ریلوے کی چیف کمرشل مینیجر سیدہ مریم گیلانی نے کہا ہے کہ تمام ڈویژنوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ کسی مسافر کو نام اور شناختی کارڈ نمبر کے بغیر ٹکٹ جاری نہ کیا جائے۔ مسافروں کو مزید سہولت دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ

ہم ریلوے میں سفر کرنے والے مسافروں میں یہ شعور بھی بیدار کر رہے ہیں کہ ایک مسافر دوسرے مسافر کا خیال رکھے۔ مثال کے طور پر اگر ایک مسافر نے فون کرنا ہے تو وہ دوسرے مسافر کے آرام کا خیال رکھتے ہوئے اپنی سیٹ سے اٹھ کر دوسری جگہ جا کر فون کرے۔ تمام ریل کار کے اندر ٹی وی سکرین لگائیں گے۔ وائی فائی اور کیٹرنگ جیسی سہولیات کو مزید بہتر بنائیں گے۔ مسافروں کو کھانا صاف ستھرا اوراعلیٰ کوالٹی کا دیا جائے گا۔ کھانے کی کوالٹی اور معیار پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف ہماری مہم جاری ہے۔ اس کو ہم مزید تیز کر رہے ہیں تاکہ کوئی بغیر ٹکٹ سفر نہ کرے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آن لائن ٹکٹ بُک کروانے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی پروگرام شروع کر رہے ہیں۔ آئندہ ہفتہ صفائی کے حوالے سے منا رہے ہیں جس کے تحت ٹرینوں، ریلوے اسٹیشنز، اسٹالز، پر صفائی کے معیار کو چیک کیا جائے گا اور اس میں مزید بہتری لائی جائے گی۔  پاکستان ریلوے کی چیف کمرشل مینیجر سیدہ مریم گیلانی نے کہا ہے کہ تمام ڈویژنوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ کسی مسافر کو نام اور شناختی کارڈ نمبر کے بغیر ٹکٹ جاری نہ کیا جائے۔ مسافروں کو مزید سہولت دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ہم ریلوے میں سفر کرنے والے مسافروں میں یہ شعور بھی بیدار کر رہے ہیں کہ ایک مسافر دوسرے مسافر کا خیال رکھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…