اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عباس آفریدی نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا۔ ایک بیان میں عباس آفریدی نے کہاکہ آزادی مارچ نواز شریف کے بیانیہ ووٹ کو عزت دو کا دوسرا حصہ ہے، آزادی مارچ میں مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان بھرپور شرکت کریں۔عباس آفریدی نے دعوی کیاکہ یہ لانگ مارچ دنیا کا سب سے بڑا لانگ
مارچ ہوگا، دنیادیکھے گی کہ اس لانگ مارچ سے اس نالائق حکومت سے ہماری جان چھوٹے گی۔عباس آفریدی نے کہاکہ یہ آزادی مارچ قوم کو نااہل حکمرانوں سے آزادی و نجات دلائے گا، لانگ مارچ کی کامیابی کے بعد ملک دوبارہ ترقی کی راہ پر ڈالیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اصل میں لانگ مارچ پاکستان کی بقاء کیلئے ہے، انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت نے پاکستان کو دوبارہ اندھیروں کی طرف دھکیل دیا ہے۔