نمرتا کی موت کیسے ہوئی؟ رپورٹ سامنے آگئی،سنسنی خیز انکشافات

10  اکتوبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)آصفہ ڈینٹل کالج لاڑکانہ کی فائنل ایئر کی طالبہ نمرتا چندانی کی موت کے حوالے سے رپورٹ سامنے آگئی ہے۔نمرتا چندانی کی ہلاکت کے معاملے میں لیاقت یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز جامشورو نے میڈیکل طالبہ کی ہسٹوپیتھالوجی ایگزامنیشن رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق نمرتا چندانی کی موت بظاہر دم گھٹنے یا آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی، اس کے دل، گردوں، پھیپھڑوں اور جگر میں کوئی غیرمعمولی تبدیلی نہیں پائی گئی۔

لیاقت یونیورسٹی ہیلتھ سائنسزجامشورو کی 26 ستمبر کو مرتب کی گئی رپورٹ کے مطابق زہر دینے یا غیر طبعی موت کی صورت میں جسم کے اعضا میں تبدیلی رونما ہوتی ہے۔نمرتا کی ہسٹوپیتھالوجی ایگزامنیشن رپورٹ لاڑکانہ پولیس کے حوالے کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق رپورٹ میں نمرتا کی موت کا سبب ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔لاڑکانہ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ شواہد بتاتے ہیں کہ نمرتا نے خودکشی کی ہے، تحقیقات میں طالبہ کے قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…