پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

فریج کی درخواست پرزرداری کو جیل میں کیا چیز دیدی گئی؟ وکیل لطیف کھوسہ کا عدالت میں حیران کن انکشاف

datetime 19  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کے وکیل نے جیل میں اے سی کا معاملہ پھر اٹھا دیا،نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی،سابق صدر آصف زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپورکوتاحال پیش نہ کیاجاسکا ،لطیف کھوسہ نے جیل میں اے سی کامعاملہ پھراٹھادیا ،سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالت نے کہاتھااے سی دیں لیکن نہیں ملا،آپ نے کہافریج دیں لیکن برف کے ڈبے دےدیئے۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہمیں ابھی تک ریفرنس کی کاپی بھی نہیں ملی،جج محمد بشیر نے کہا کہ ریفرنس کی نقول موجود ہیں آپ کو بھی ابھی دے دیتے ہیں۔دوسری جانب سابق صدر آصف زردای کی طبیعت پھر ناساز ہوگئی ،اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے پمز کے میڈیکل بوڈر کو خط ارسال کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پمز کا میڈیکل بوڈر ہر ہفتے اڈیالہ جیل میں سابق صدر کا طبی معائنہ کرئے گا۔ ذرائع کے مطابق لکھے گئے خط میں کورٹ کی جانب سے آصف زرادی کو جیل میں اے سی کی سہولت دئیے جانے پر رائے بھی طلب کرلی گئی ،میڈیکل بوڈر طبی معانیے کے حوالے سے جلد مشاورت بھی کریگا۔ یاد رہے کہ آصف زرداری کو گزشتہ ماہ طبیعت ناسازی پر دوروز کے لیے پمز ہسپتال میں داخل بھی کیا گیا تھا۔آصف زردار ی دل، مہروں، شوگر اور دیگر امراض میں پہلے سے ہی مبتلا ہیں‎۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…