بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اربوں روپے کی معافی،جے آئی ڈی سی آرڈیننس کی منظوری کس نے دی؟اور کس نے مخالفت کی تھی، ترجمان وزیر اعظم کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان وزیراعظم عمران خان ندیم افضل چن نے کہاہے کہ جے آئی ڈی سی آرڈیننس کی منظوری کابینہ اجلاس میں دی گئی اور چار لوگوں نے اس کی مخالفت کی تھی۔ایک انٹرویو میں ندیم افضل چن کہا کہ مجھ سمیت فیصل واوڈا، شیریں مزاری اور مراد سعید نے اس کی مخالفت کی تھی۔انہوں نے کہاکہ وہ اس فیصلے سے خوش ہیں کہ وزیراعظم نے آرڈیننس سے متعلق فیصلے کو نوٹس لیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیسہ پھنسا ہوا تھا اور اس کا فورنزک آڈٹ ہونا تھا، اب یا تو مسئلہ پارلیمنٹ میں لے جائیں یا عدلیہ فیصلہ کرے گی۔ندیم افضل چن نے بتایا کہ وزیراعظم نے کابینہ میٹنگ میں کہا جن کے فیصلوں سے ملک کو نقصان ہوا ان کا احتساب ہونا چاہیے۔وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ اس پر بحث جاری ہے اور انکوائری کمیشن بھی بنا ہے۔ اٹارنی جنرل اور وزیرقانون کے ذمے لگایا گیا ہے کہ اس کے لیے کوئی راستہ نکالیں۔انہوں نے کہا ریکوڈیک، کارکے اور اسٹیل مل جیسے فیصلوں کیخلاف جانے کے لیے قانون سے رہنمائی لینی ہوگی۔پاکستان کی نیوکلیئر پالیسی کے سوال پر ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے کہا کہ ایسی صورتحال میں فرد واحد کی بجائے ریاست کو بیان دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی جاریح پالیسی نہیں ہم امن چاہتے ہیں لیکن اگر حملہ ہوا تو دفاع کریں گے۔ ٹی وی پرگرام میں جے آئی ڈی سی کا نوٹس کیسے واپس ہوگا؟ اس سوال کے جواب میں نوید قمرنے کہا کہ یا تو نیاآرڈیننس لایا جائے جو اس کو ختم کرے یا قومی اسمبلی یا سینیٹ میں قانون پاس کیا جائے۔پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ 2011 میں پاک ایران گیس پائپ لائن پرپابندی لگنے کے بعد جے آئی ڈی سی لایا گیا تھا اور یہ پاکستان کا پیسہ ہے۔سید نویدقمر نے کہا کہ بھارت کیساتھ جنگ کے معاملے پر کسی سیاست دان کو بیان نہیں دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ جب پاکستان کی سلامتی خطرے میں ہوگی تو کوئی بھی ہتھیار استعمال کیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ بھارتی اقدام کے بعد ثالثی کی باتوں کرنے والوں نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا، اگر کشمیر آپسی مسئلہ تھا تو ثالثی کس کی کروائی جا رہی تھی۔جے آئی ڈی سی کے سوال پر اویس لغاری نے کہا کہ عمران خان اسے کینسل کر رہے ہیں لیکن لگایا کس نے تھا اور کونسی جلدی تھی حکومت کو جو یہ فیصلہ کیا گیا۔مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ڈیل کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کوئی پاکستانی ایسا سوچ بھی نہیں سکتا لیکن غیرذمہ درانہ حکومتی بیانات کی وجہ سے ابہام پیدا ہوا۔نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال پر وزیراعظم کے بیان کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک سیاسی بیان تھا وہ پاکستان کی پالیسی نہیں تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…