اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے سینیٹ میں چار آرڈیننس پیش کر کے ہماری اکثریت کو بائی پاس کیا ہے، ہماری آرڈیننس کو مسترد کرنے کی درخواست نہیں لی گئی، واضح ہوگیا یہ پارلیمان کا جنازہ نکال رہے ہیں۔منگل کو سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ چند ماہ پہلے حکومت نے کہا تھا سینیٹ اپوزیشن کی اکثریت کو بائی پاس کرے گے، آج حکومت نے ہماری اکثریت کو بائی پاس کیا ہے۔ انہوں نے
کہا کہ آج حکومت نے سینیٹ میں چار آرڈیننس پیش کئے اور انہیں مسترد کرنے کی ہماری درخوست نہیں لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ واضح ہو گیا یہ پارلیمان کا جنازہ نکال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت جی آئی ڈی سی کے ذریعے سرمائیدار طبقہ کو اربوں روپے معاف کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت قانون اور آئین کا مذاق اڑا رہی ہے،ایک سال میں 15 آرڈیننس پیش کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے ایک سال میں اتنے آرڈیننس نہیں پیش کئے۔