اسلام آباد (این این آئی) احتساب عدالت میں سابق وزیر مفتاح اسماعیل خان کے خلاف سماعت کے دور ان نیب پراسیکیوٹر کی زبان پھسل گئی، پندرہ سال ریمانڈ کی استدعا کر دی۔ جمعرات کو نیب حکام نے مفتاح اسماعیل کو ڈیوٹی جج طاہر محمود کے روبرو
پیش کیا۔ دور ان سماعت نیب پراسیکیوٹر کی زبان پھسل گئی، نیب پراسیکیوٹر نے غلطی سے 15 سال کے ریمانڈ کی استدعا کر دی۔ مفتاح اسماعیل نے حیرت سے سوال کیا کہ پندرہ سال؟ بعد میں نیب پراسیکیوٹر نے تصحیح کر کے 15 دن کہہ دیا۔