منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

عمران خان نے کشمیر پر بھارت سے سمجھوتہ کرلیا،مریم نواز نے حیرت انگیزدعویٰ کر دیا

datetime 6  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ کشمیر بن گیا ہندوستان میں تبدیل ہو گیا۔ یا تم نے چند دن کے اقتدار کی خاطر یہ سمجھوتہ کر لیایا پھرتم نے مجرمانہ غفلت برتی ہے۔اس کے علاوہ سقوط کشمیر کی

کوئی اور وجہ نہیں ہو سکتی کیونکہ بھارت کو حالت جنگ میں بھی ایسا اقدام اٹھانے کیی جرأت نہیں ہوئی ۔جبکہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے ہمارا پالا غیر سنجیدہ حکومت سے پڑا ہے ،ایوان کی کارروائی کے دور ا ن سلیکٹڈ وزیر اعظم موجود تھا ،بھارت نے ایل او سی لو بین الاقوامی سرحد بنانے کی کوشش کی ہے جو معمولی بات نہیں،ڈ وزیراعظم کو امریکہ کے دورے میں بتائیں کہ کشمیر کے مسئلے پر کیا بات کی تھی۔ پاکستان اسمبلی کا کشمیر کیلئے خصوصی اجلاس بلایا گیا ،بھارت نے عالمی دنیا کو یقین دلایا تھا کہ متفقہ فیصلہ تسلیم کیا جائیگا ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نے بین الاقوامی کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دی ،انہوںنے کہاکہ ہر بچہ کشمیر کے دفاع کے لیے تیار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں افسوس ہے کہ ہمارا پالا غیر سنجیدہ حکومت سے پڑا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم کے پروڈکشن آرڈر کو مسئلہ نہیں بنایا ،حکومت کی پیش کی قرارداد پر افسوس ہے جس میں اصل مسلے کا ذکر نہیں ہوا،بھارت نے یکطرفہ فیصلہ کیا ہے ،کشمیر کی خصوصیت کو ختم کردیا ،کشمیر اور لداخ کو اپنا حصہ بنا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے ایل او سی لو بین الاقوامی سرحد بنانے کی کوشش کی ہے جو معمولی بات نہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے کشمیر کی شہ رگ کو کاٹنے کی کوشش کی ہے۔

انہوںنے کہاکہ اجلاس کی کاروائی ہوئی تو سیلیکڈ پرائم منسٹر وہاں موجود نہیں تھا، پرائم منسٹر کے شیڈول میں اس سے اہم اور کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ تمام لوگ کشمیر کے مسلے پر اکٹھا ہوا لیکن وزیراعظم موجود نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بلایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ اگر حج پر ہیں تو خصوصی طیارے میں بلانا چاہیے تھا ۔ انہوںنے کہاکہ

وزیر اعظم ایمینسٹی سکیم پر بول سکتے ہیں لیکن یہاں آ کر ایوان میں نہیں بول سکتے ۔ انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو امریکہ کے دورے میں بتائیں کہ کشمیر کے مسلے پر کیا بات کی تھی۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ کا سستا ترین دورہ پاکستانی عوام اور کشمیر کو مہنگا پڑا۔ انہوںنے کہاکہ جب 1971 کے بعد بھارت نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ،تب بھی اپوزیشن نے مثالی کردار کا مظاہرہ کیا تھا۔

انہوںنے کہاکہ ایک بار پھر ہمیں مثالی کردار ادا کرنا چاہیے تھا،پیش کی جانے والی تحریک ہمارے لیے ناقابل قبول تھی ۔ انہوںنے کہاکہ تحریک میں اصل مسئلے کا ذکر ہی موجود نہیں تھا۔انہوںنے کہاکہ اسپیکر اسیر ممبران کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کر سکتے ،کیا اسپیکر وزیر اعظم کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری نہیں کر سکتے ،ہمارے سوالات ہیں جن کے جواب چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز بھارت نے سیکیورٹی کونسل کے ممبر ممالک کے سفرا کو بریفنگ دی ،ہماری جانب سے ایسا کچھ نہیں کیا گیا۔خرم دستگیر خان نے کہاکہ ہمیں ایک ہفتے سے معلوم تھا کہ بھارت یہ حرکت کرنے جا رہا ہے لیکن سفارتی سطح پر حکومت خاموش رہی ،یہ بہت بڑی نااہلی جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔احسن اقبال نے کہاکہ ان تمام حالات سے سازش کی بو آ رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…