منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

اپوزیشن کے 14اراکین سینٹ ”باغی“نکلے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 1  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن کے 14اراکین سینٹ ”باغی“نکلے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں 14 اراکین کے ووٹوں کے معاملے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ

ہمارے 14 ووٹ جانے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا لیکن عوام کی عدالت میں حکومت کو شکست ہوئی۔اس موقع پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کابھی فیصلہ کیاگیااس موقع پر بلاول زرداری نے کہا کہ 14 سینیٹرز نے پارٹی اور جمہوریت کی پیٹھ پر چھرا گھونپا، ہم پارٹی میں پتا کرینگے کہ کس نے ان کو ووٹ دیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کو جمہوریت کا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جادو تو چلا ہے، ضمیر فروشی ہوئی ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شہبازشریف نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر کہا کہ جادو تو چلا ہے، ضمیر فروشی ہوئی ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 14 ارکان کم ہوئے ہیں، ہمارے 64 ارکان تحریک کے حق میں کھڑے ہوئے تھے، جو ہوا اس سے جمہوریت کو نقصان پہنچا۔دوسری جانب سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ افسوسناک ہوا جو بھی ہوا، ہمیں اندازا ہے کس نے ووٹ نہیں دئیے، صبح ہی پتہ چل گیا تھا کہ ہمیں کتنے ووٹ ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ایک پارٹی کے لوگوں نے گڑ بڑ کی، جو فورسز چیئرمین سینیٹ کو بچانا چاہتی تھیں وہ کامیاب ہوگئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…