منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کوٹ لکھپت جیل میں اے سی بند ہونے پر نواز شریف کی منتیں،ایسا نہ کرو مجھے الرجی ہو جائے گی، اب سے سہولیات ختم، جیلرنے حیران کن جواب دیدیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت کی ہدایت پر جیل حکام نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا جب اے سی بند کیا گیا تو اس موقع پر انہوں نے جیلر کی منتیں شروع کر دیں، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ جب جیل میں ان کا اے سی بند کیا گیا تو اس موقع پر جیلر سے میاں نواز شریف نے کہا کہ ایسا نہ کرو مجھے پت ہو جاتی ہے اور گرمی کی وجہ سے مجھے الرجی ہو جائے گی، جیلر نے اس موقع پر میاں نواز شریف کو جواب دیا کہ ہمیں اوپر سے آرڈر آیا ہے۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ مجھے گھر فون پر بات کرنے دی جائے، جس کے جواب میں جیلر نے کہا کہ اب سے سہولیات ختم، اب آپ کے ساتھ بھی عام قیدیوں والا سلوک کیا جائے گا اور اسی کے تحت آپ کی اہل خانہ سے مقررہ وقت پر ہی ملاقات اور بات ہو گی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی دورے کے موقع پر واشنگٹن میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان واپس جا کر نواز شریف کی اے سی اور ٹی وی کی سہولیات ختم کرا دوں گا، واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے آئی جی جیل خانہ جات کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے کمرے سے اے سی ہٹانے کی ہدایت کر دی۔اس حوالے سے پنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ نے آئی جی جیل خانہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق کوئی بھی مجرم کسی بھی سہولت کا مستحق نہیں ہے۔اور نہ ہی منی لانڈرنگ کے جرم میں جیل میں قید لوگوں کو رعایت دی جائے گی۔خط میں آئی جی جیل خانہ جات کو فورا کاروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور رپورٹ تین دن میں پیش کرنے کا حکم بھی د یا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر جیل حکام نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا جب اے سی بند کیا گیا تو اس موقع پر انہوں نے جیلر کی منتیں شروع کر دیں، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ جب جیل میں ان کا اے سی بند کیا گیا تو اس موقع پر جیلر سے میاں نواز شریف نے کہا کہ ایسا نہ کرو مجھے پت ہو جاتی ہے اور گرمی کی وجہ سے مجھے الرجی ہو جائے گی

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…