منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ ،ایران بڑھتی کشیدگی ، پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا،دونوں ممالک کو اہم مشورہ دیدیا

datetime 16  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے امریکہ اور ایران کی کشیدہ صورتحال کو علاقائی امن کیلئے تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ چھوٹی سی غلطی کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے،امریکہ اور ایران گفتگو اور بات چیت سے معاملہ حل کریں ،امریکہ سے پاکستانیوں کا ڈیپورٹ ہونا دو طرفہ تعلقات کے ایجنڈے کا حصہ ہے،پاکستان کا مؤقف واضح ہے ۔

تصدیقی عمل کے بعد ہی کسی کو واپس لیا جا سکتا ہے،پاکستان سمجھوتہ ایکسپریس کے معاملے کو مسلسل ہر فورم پر اٹھا رہا ہے،پاکستان بھارت کیساتھ بھی دہشتگردی سمیت ہر مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہے،بھارت خود ہی شک کی صورتحال کا شکار ہے،بھارت کیساتھ مرکزی مسئلہ کشمیر ہے، باقی مسائل پر بات چیت تو ہوتی رہی ہے ،کشمیریوں کے خون کی قیمت کوئی ادانہیں کر سکتا ۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مذید 5 کشمیریوں کو شہید کر دیاہے ۔انہوں ن کہاکہ وادی میں تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ،صدارتی رول کے تحت کشمیر کی صورتحال نہایت خراب ہے۔ انہوں نے کہاکہ سینئر حریت لیڈرز کی حراست کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری آزادی کی داستان اپنے خون سے لکھ رہے ہیں،انکے خون کی قیمت کوئی ادا نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ٹوٹل 3500 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے جس میں سے 572 پاکستانی قیدی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ابوظہبی 262 اجمان 65 فوجیرہ 62 شارجہ 52 پاکستانی قیدی ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ بشکک میں ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں 21 مئی کو شرکت کریں گے۔

ایس سی او معاشی استحکام اور تعاون کے فروغ کیلئے اہم فورم ہے۔ انہوں نے  کہاکہ وزیراعظم سربراہ اجلاس میں 13 اور 14 جون کو متوقع طور پر شرکت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ایران اور امریکہ کی کشیدہ صورتحال علاقائی امن کیلئے تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹی سی غلطی کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان سمجھوتہ ایکسپریس کے معاملے کو مسلسل ہر فورم پر اٹھا رہا ہے،بھارت کیساتھ بھی اس معاملے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا کہ اقراری مجرم کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان اپنی حفاظت کیلئے تیار ہے،پاکستان بھارت کیساتھ بھی دہشتگردی سمیت ہر مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت خود ہی شک کی صورتحال کا شکار ہے،بھارت کیساتھ مرکزی مسئلہ کشمیر ہے،باقی مسائل پر بات چیت تو ہوتی رہی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ امریکہ سے پاکستانیوں کا ڈیپورٹ ہونا دو طرفہ تعلقات کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ تصدیقی عمل کے بعد ہی کسی کو واپس لیا جا سکتا ہے۔ ترجمان نے بتایاکہ 50پاکستانی امریکہ سے ڈیپورٹ ہوئے،ڈیپورٹ ہونے والوں کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پاکستان لایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اور ایران گفتگو اور بات چیت سے معاملہ حل کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…