اسلام آباد (این این آئی)وزارت داخلہ نے 48 ممالک کے ساتھ ویزہ میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔وزارت داخلہ نے نئی ویزہ پالیسی جاری کر دی۔ ایران، ملیشیا، روس، ترکی، چائینہ، سری لنکا، آسٹریلیا، ڈنمارک، برازیل، جرمنی سمیت دیگر ممالک ویزہ میں نرمی کے نوٹیفکیشن میں شامل ہیں۔ نئی پالیسی کا اطلاق 15 اپریل سے شروع کر دیا گیا ہے، ان ممالک کو ائیرپورٹ پر ہی ویزے کی سہولت میسر کی جائیگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق48 ممالک
میں سے 12 ممالک کے سفارتکاروں کو یہ سہولت دی جائے گی، 31 ممالک کے سفارتکار اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز اس سے فائدہ اٹھائیں گے، 5 ممالک کے شہری عام پاسپورٹ پر اس سے فائدہ اٹھا سکیں گئے، ویزا پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر ویزا 3 ماہ کا دیا جائے گا، نئی پالیسی کے حوالے سے فارن میشن اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا۔نجی ٹی و ی کے مطابق انڈیا، امریکہ، برطانیہ، افغانستان اس فہرست میں شامل نہیں ۔