پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان عوام کو بھاری پڑ گیا،موبائل سروس بند،فضائی حدود بند،ٹریفک کا داخلہ ممنوع،تفصیلات جاری

datetime 13  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں دو روز کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی میں فضائی حدود بند، موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل اور جڑواں شہروں میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی ممنوع ہوگا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکورٹی پلان تشکیل دیتے ہوئے دو روز تک راولپنڈی اور اسلام آباد کے مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اہم شاہراہوں پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی بند رہے گا، سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران اسلام آباد کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رہے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر 16 فروری کو پاکستان پہنچ رہے ہیں اور ان کے ہمراہ شاہی خاندان کے اہم افراد کے ساتھ ساتھ وزرا اور کاروباری شخصیات سمیت ایک بڑا وفد بھی پاکستان آئے گا جس کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک ہزار سے زائد سیکیورٹی چیک پوائنٹس بنائے جائیں گے اور اہم شاہراہوں پر بڑی گاڑیوں کا داخلہ 2 روز کے لیے بند رہے گا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اسلام آباد کی فضا میں تربیتی پروازیں معطل رہیں گی اور ڈرون یا اس جیسے ہیلی کاپٹروں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق جڑواں شہروں کی میٹروبس سروس راولپنڈی تک محدود رہے گی اور مخصوص علاقوں میں موبائل سروس بھی بند رہے گی دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کا ائیرسپیس مکمل طور پر بند کردیا جائے گا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جڑواں شہروں کی اہم شاہراہوں پر تعینات کیے جائیں گے۔

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی مرکزی شاہراہ ایکسپریس ہائے وے کو وی وی آئی پی موومنٹ کے لیے بند کی جائے گی تاہم پشاور، کہوٹہ، مری سے آنے والی ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کیے جائیں گے،ایکسپریس ہائی وے کورال چوک سے فیصل ایونیو 15 یوٹرن تک محدود وقت کے لیے بند کی جائے گی اور مری روڈ فیض آباد انٹرچینج سے سیرینا چوک تک بند رہے گی۔

محمدبن سلمان کے دو روزہ دورے میں شاہراہ دستور ریڈیو پاکستان سے سیرینا ہوٹل، سہروردی روڈ تک بند رہے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ کوشش کی جارہی ہے کہ سیکورٹی انتظامات کے دوران شہریوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے تاہم ان اوقات میں اسکول اور دفاتر جانے والے افراد وقت سے پہلے گھر سے نکلیں۔سعودی ولی عہد کے دورے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط ہوں گے

جس میں سرمایہ کاری، فنانس، توانائی، انٹرنل سیکیورٹی، میڈیا، ثقافت اور کھیلوں سمیت مختلف شعبے شامل ہیں۔عرب نیوز نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی ولی عہد پہلے ریاستی مہمان ہوں گے جو وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ میں ٹھہریں گے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کی ذاتی سیکیورٹی وزیراعظم ہاؤس کا تحفظ کرے گی جس کے ساتھ پاکستانی سیکیورٹی عہدیدار بھی شامل ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق ولی عہد کے دورے کے دوران سعودی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس عہدیدار متوقع طور پر وفاقی دارالحکومت میں دوروز تک موجود ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…