اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستانی لڑاکا طیارہ کے یہودی ریاست میںبھی چرچے پاکستان جے ایف 17تھنڈر طیارہ کس اسلامی ملک کو اسرائیل کیخلاف استعمال کیلئے دینے والا ہے؟ صیہونیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی جانب سے تیارکردہ جنگی طیارے اسرائیل کیلئے خطرہ بن گئے ، مصر کی جانب سے جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار، خریداری کے بعد طیارے اسرائیل کی سرحد کے قریب تعینات کئے جا سکتے ہیں۔ مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین کی جانب سے تیارہ کردہجدید اور کم قیمت جنگی طیارے

جے ایف 17تھنڈر نے دنیا بھر میں خوب دھوم مچائی ہے۔ دنیا کے کئی ممالک نے پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ جے ایف 17تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ان ممالک میں مصر، ملائیشیا اور دیگر شامل ہیں۔ عالمی دفاعی ماہرین کے مطابق جے ایف 17تھنڈر جنگی طیارے کی خصوصی بات یہ ہے کہ یہ نا اصرف کم قیمت ہے بلکہ اس میں جدید ترین خصوصیات بھی شامل ہیں جو اسے خطرناک جنگی طیارہ ہونے کا اہل بناتی ہیں۔ پاکستان اور چین کی جانب سے تیارہ کردہ جے ایف 17تھنڈر کے اسرائیل میں بھی چرچے، جے ایف 17تھنڈر اسرائیل کیلئے بھی خطرہ بن گیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیل جے ایف 17تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری کے حوالے سے پاکستان اور مصر کے درمیان ممکنہ معاہدے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ مصر پاکستان سے جے ایف 17تھنڈر جنگی طیارے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کر چکاہے اس حوالے سے جلد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا جانے کا امکان ہے۔ معاہدے کی صورت میں مصر جے ایف 17تھنڈر جنگی طیاروں کو اسرائیل کی سرحد کے قریب تعینات کر سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیلی پاکستان کے تیار کردہ جنگی طیارے سے خوفزدہے جبکہ اسرائیل کو یہ خوف بھی ہے کہ جے ایف ت17تھنڈر طیارہ اسلامی ممالک کے دفاع کو مضبوط کرنے میں اہم ترین کردار ادا کر سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…