اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جنرل مینیجرسوئی ناردرن گیس لمیٹڈ نے کہا ہے کہ سوئی ناردن گیس صارفین کو ان کے دروازے پر گیس کی سہولت فراہم کرتی ہے،اس سال35 ایم ایم سی ایف ڈی زائد گیس اسلام آباد کو دی گئی، گھریلو صارفین کو سردی میں گیس فراہمی کیلئے سی این جی اور سیمنٹ فیکٹریوں کی گیس بند کر دی ، گیس کمپریسر کا استعمال ایک جرم ہے اس کو قابو کرنے کے لیے
آپریشن جاری ہے، اسلام آباد کے کسی سیکٹر میں بھی زیرو پریشر نہیں ،سوئی گیس کے غیر قانونی استعمال,کمپریسر کا استعمال سے اجتناب کریں ۔جنرل مینیجرسوئی ناردرن گیس لمیٹڈ محمد ظہور نے اسلام آباد ریجن پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سوئی ناردن گیس اپنے صارفین کو ان کے دروازے پر گیس کی سہولت فراہم کرتی ہے،اس سال35 ایم ایم سی ایف ڈی زائد گیس اسلام آباد کو دی گئی۔ انہوں نے کہا پچھلے ہفتے سے سی این جی اور سیمنٹ فیکٹریوں کو گیس مہیا نہیں کی جا رہی تا کہ گھریلو صارفین کو سردی میں گیس فراہم کی جا سکے،خاص ٹیمیں صرف گیس کی اچھی فراہمی کے لئے تشکیل دی گئی ہیں۔محمد ظہور نے کہا گیس کمپریسر کا استعمال ایک جرم ہے اس کو قابو کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے،چار جنوری کو سیکٹر آئی ٹین میں گرینڈ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں گیس کی سپلائی صحیح ہوگی۔محمد ظہور نے کہا اسلام آباد کے کسی سیکٹر میں بھی زیرو پریشر نہیں ہے سوئی ناردن گیس کے آفس 24گھنٹے سے سروس مہیا کرتے ہیں شکایات کے لئے ایک الگ سیل بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا سوئی گیس کے غیر قانونی استعمال,کمپریسر کا استعمال سے اجتناب کریں ،غیر قانونی کنکشن اور میٹر ٹیمپرنگ سے اجتناب کریں یہ تمام چیزیں کم پریشر اور سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا باعث بنتی ہے ۔محمد ظہور نے کہا اسلام آباد میں سوئی گیس کے کم دبا ئوکے مسائل حل کے لئے صارفین سوئی گیس شکایات 11 99 پر بتائیں۔