محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی

1  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)آزاد کشمیر ٗ گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ٗ پنجاب، خیبرپختون خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں خشک سردی کا سلسلہ ختم ہونے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،راولپنڈی ، لاہور، گوجرانوالہ، پشاور، کوئٹہ، مالاکنڈ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے کے دوران

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،راولپنڈی ، لاہور، گوجرانوالہ، پشاور، کوئٹہ، مالاکنڈ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ سب سے زیادہ سرد مقام اسکردو رہا، جہاں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گوپس میں منفی 9، استور میں منفی 6، کالام میں منفی 5، بگروٹ، گلگت میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کراچی میں 11، لاہور میں 3، پشاور میں صفر، کوئٹہ میں منفی ایک، فیصل آباد میں 4، ملتان میں 5 اور حیدر آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر قومی شاہراہوں اور موٹر وے کے مختلف علاقوں میں شدیددھند رہی۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق مانگا منڈی، پتوکی، رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی،میاں چنوں خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور اور ترنڈہ محمد پناہ میں دھند کے باعث کہیں حد نگاہ صفر ہے تو کہیں 30 میٹر رہ گئی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ خانیوال ملتان موٹر وے شدید دھند کی وجہ سے بند رہی ٗ قومی شاہراہ پر شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔ترجمان موٹرویپولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری سفر کے دوران گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…