کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماسینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی 100 دن کی رپورٹ کے 24 گھنٹوں میں ہی معیشت سے متعلق دعوے جھوٹ ثابت ہوگئے۔جمعہ کوجاری بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،ڈالر سو دن میں 124 سے 142 تک
پہنچ گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈالرکی قیمت بڑھنے سے بیرونی قرضوں میں 760 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا،ثابت ہوگیا اس حکومت کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں۔پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی ناکامی اور نااہلی قبول کرے اور نااہلی چھپانے کیلئے گزشتہ حکومتوں پر الزام تراشی بند کرے۔