لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور ضلعی انتظامیہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اکا ئو نٹس سے 50 کروڑسے زائد رقم حکومت پنجاب کو منتقل کرد ی،بینکوں نے سی آرڈی سی (7) 88 سیکشن کے تحت ڈی سی کورقم بھجوائی ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈارکی جائیداد ضبط کا حکم دیا تھا، اس سلسلے میں نیب نے حکومت پنجاب کو اسحاق ڈارکے تمام بینک اکا ئو نٹس اور
املاک کی تفصیلات دیتے ہوئے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کے لئے مراسلہ بھجوایا تھا۔احکامات کی روشنی میں ڈی سی لاہورنے حکومت پنجاب کی جانب سے بینکوں کومراسلے جاری کئے، جس پربینکوں نے سی آرڈی سی (7) 88 سیکشن کے تحت ڈی سی کورقم بھجوائی۔ ضلعی انتظامیہ نے یہ رقم 3 پے آڈرزکے ذریعے حکومت پنجاب کو منتقل کی۔واضح رہے کہ اسحاق ڈارکی گلبرک کوٹھی پہلے ہی ایل ڈی اے کے ذریعے تحویل میں ہے۔