لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان کے حوالے سے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان پنجاب حکومت سے تمام سکولوں کے طلباء کا منشیات ٹیسٹ لازم قرار دینے کے علاوہ ہر سکول میں ماہر نفسیات کو بھی
تعینات کرنے کے لئے قانون سازی مطالبہ کرتا ہے، تعلیمی اداروں میںمنشیات کا بڑھتا ہوا رحجان لمحہ فکریہ ہے نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے فوری اور موثر اقدامات کی ضرورت ہے ورنہ یہ لعنت پورے ملک میں پھیل سکتی ہے منشیات کی اِس لہر کے خلاف باقاعدہ جنگ شروع کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے۔