باتیں کیا ہوتی رہیں اور اصل معاملہ کیا نکلا؟ سشمیتا سین نے اپنے سے 15سال کم عمر اداکارسے شادی پر خاموشی توڑ دی، حیران کن اعلان کر دیا

11  ‬‮نومبر‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اد اکار ہ سشمیتا سین نے کم عمر اداکار سے شادی پر خاموشی توڑ دی اور کہا ہے کہ اس وقت ان کے اور ماڈل کے درمیان رومانوی تعلقات قائم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ سے بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اداکارہ اور سابق مس انڈیا اور مس یونیورس 42 سالہ سشمیتا سین نے خود سے 15 سال کم عمر ماڈل سے تعلقات استوار کرلیے۔

اطلاعات تھیں کہ سشمیتا سین نے 27 سالہ نوجوان ماڈل روہمن شال سے تعلقات استوار کرلیے ہیں جن کے ساتھ اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصاویر بھی شیئر کیں ٗساتھ ہی اداکارہ اور ماڈل کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔گزشتہ ہفتے اداکارہ نے روہمن شال اور بیٹیوں کے ہمراہ ایک تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جس کے بعد دونوں کی شادی کی خبریں سامنے آئیں۔دو وز قبل ہی بھارتی میڈیا نے سشمیتا سین کے قریبی شخص کے حوالے سے خبر شائع کی کہ سشمیتا سین اور روہمن شال آئندہ برس تک شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم اب اداکارہ نے بھی خود سے کم عمر ماڈل سے پیار اور شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں واضح کیا کہ اس وقت ان کے اور ماڈل کے درمیان رومانوی تعلقات قائم ہیں۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں انہیں فٹنیس کی ایکسرسائیز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے روہمن شال سے اپنی شادی سے متعلق وائرل ہونے والی خبروں اور ان سے محبت کے حوالے سے بھی بات کی۔سشمیتا سین نے کیپشن میں لکھا کہ انہیں اپنی اور روہمن شال کی شادی سے متعلق خبروں کا پتہ چلا، جن میں کوئی صداقت نہیں۔سشمیتا سین نے واضح کیا کہ وہ فوری طور پر شادی کا ارادہ نہیں رکھتیں، ان کی شادی سے متعلق وائرل ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں تاہم انہوں نے اپنی پوسٹ میں خود سے 15 سال کم عمر ماڈل سے تعلقات کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ ان دنوں روہمن کے ساتھ رومانوی تعلقات میں ہیں۔اداکارہ نے اگرچہ ماڈل سے تعلقات کا اعتراف کیا اور فوری شادی کی خبروں کو مسترد کیاتاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ مستقبل میں کب تک شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…