اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شوکت عزیز صدیقی نے اپنی برطرفی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا، وکلا سے مشاورت ، پیر کوبرطرفی کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائیگا، ذرائع۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزول جج شوکت عزیز صدیقی نے اپنی برطرفی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ذرائع کے مطابق وہ پیر کو اپنی برطرفی کا نوٹیفکیشن
سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے اور اس حوالے سے انہوں نے وکلا سے مشاورت بھی کی ہے۔ شوکت عزیز صدیقی کے وکلا میں رشید اے خان اور حامد خان شامل ہیں ۔ شوکت عزیز صدیقی اپنی برطرفی کے خلاف درخواست آئین کے آرٹیکل 183کی شق تین کے تحت جمع کرائیں گے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے راولپنڈی بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عدالتی معاملات میں حساس ادارے کی مداخلت کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ۔ شوکت عزیز صدیقی کے خلاف گزشتہ روز ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم جوڈیشل کونسل نے انہیں برطرف کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد صدر مملکت نے اس سفارش کی منظوری دیدی تھی۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے راولپنڈی بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عدالتی معاملات میں حساس ادارے کی مداخلت کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ۔ شوکت عزیز صدیقی کے خلاف گزشتہ روز ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم جوڈیشل کونسل نے انہیں برطرف کرنے کی سفارش کی تھی