اٹھارہ ارب ڈالر کا خسارہ پچھلی حکومت سے تحفہ ملا،آئی ایم ایف کے پاس جانے سے کوئی قیامت نہیں آگئی ،وزیراعظم عمران خان نے نئی حکمت عملی کا اعلان کردیا

10  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیرِاعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہا ؤ سنگ اتھارٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچاس لاکھ گھر ہمارا ٹارگٹ ہیں جو پانچ سالوں کے اندر بنائے جائیں گے، یہ ہا ؤ سنگ اتھارٹی ون ونڈو آپریشن دے گی اور اسے میں مانیٹر کروں گا جبکہ ہا ؤ سنگ سکیم میں پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ بھی کریں گے، ہا ؤ سنگ سکیم منصوبے سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا،

ملک میں خوشحالی لے کر آئے گی، اس منصوبے کے ساتھ 40 صنعتوں کا تعلق ہے جو چلیں گی،لانہ 10 ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے، اگر ملک میں منی لانڈرنگ کو روکا جاتا تو قرضوں کے پیچھے نہ جانا پڑتا،ہمیں قرضوں کی قسطیں واپس کرنے کے لیے پیسہ چاہیے، مملکت کا نظام چلانے کیلئے ہمارے پاس دو راستے تھے، ایک راستہ دوست ممالک کی مدد اور دوسرا آئی ایم ایف ہے۔ تاہم لوگ ایسے بتا رہے ہیں جیسے کوئی قیامت آ گئی ہے، اصلاحات کے اثرات چھ ماہ بعد آئیں گے، ہم اپنے اداروں کو ٹھیک کر رہے ہیں،یہ پاکستان کی تاریخ کا بڑا خسارہ ہے، اٹھارہ ارب ڈالر کا خسارہ پچھلی حکومت سے تحفہ ملا، پاکستان کو اللہ نے بے شمار وسائل سے نوازا لیکن بد قسمتی سے ملک میں گڈ گورننس نہیں تھی، حوصلہ رکھیں، تھوڑی دیر مشکل دور سے گزرنا پڑے گا، وقت زیادہ دور نہیں اچھا وقت آئے گا۔ بدھ کو اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں پچھلے 10سالوں میں 6ہزار سے 30ہزار ارب تک قرضہ لیاگیا، ہاؤسنگ ایسی انڈسٹری ہے جس سے ملک چلتا ہے، ماضی کی حکومتوں نے بے دردی سے قرضے لئے، آنے والے دنوں میں ہمارے پاس اتنے ڈالرز نہیں کہ اپنا قرضہ واپس کریں، ہمیں ملک چلانے کیلئے پیسوں کی ضرورت ہے، ہم نے مشاورت کی کہ ہم قرضوں کیلئے اپنے دوست ممالک اور آئی ایم ایف سے بات چیت کریں گے،

ہم اپنے خرچ کم کر رہے ہیں، ہم ماحولیات کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، ہم منی لانڈرنگ کیلئے کام کر رہے ہیں، منی لانڈرنگ رک جاتی تو ہمیں قرضے کیلئے باہر نہ جانا پڑتا، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ ہے، ہمارے ملک میں ہر چیز کی نعمت موجود ہے، جب کسی ملک کے ادارے تباہ ہو جائیں تو ترقی یافتہ ملک بھی تباہ ہو جاتا ہے، میں ملک کو ان تمام بحرانوں سے نکالوں گا، ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمیں مشکل وقت سے گزرنا پڑے گا،

میں آپ کو مشکل وقت سے نکال کر اچھے وقت کی طرف لے کر آؤں گا، میں آپ کو ہر ہفتے اچھے وقت کیلئے رہنمائی اصول بتاؤں گا، ہاؤسنگ کے ساتھ 40 انڈسٹریز وابستہ ہیں،آپ کے پاس پیسہ ہے، آپ گھر بنا سکتے ہیں ، امریکہ میں 75فیصد لوگ قرضے لے کر گھر بناتے ہیں، پاکستان میں صرف 0.25فیصد لوگ قرضہ لیتے ہیں، سالانہ 10ارب ڈالر منی لانڈرنگ ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہو گا،50لاکھ گھروں کیلئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 5سالوں میں تعمیر کئے جائیں گے،

یہ گھر ان کیلئے ہوں گے جن کے پاس وسائل نہیں ہوں گے، ہماری خواہش ہے کہ اس سے ہمارے نوجوان روزگار حاصل کر سکیں گے، جب سارے پاکستان میں تعمیراتی کام شروع ہوں گے تو اس سے بہت سے روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے، ہم اس کے ساتھ ساتھ ہنر کی طرف بھی توجہ دیں گے، ہاؤسنگ سے انوسٹمنٹ کرنا آسان ہوتا ہے، اس سے ہمارے جی ڈی پی بڑھے گا، مکانوں کی تعمیر پرائیویٹ سیکٹر ادارے کریں گے،گورنمنٹ ان کی نگرانی کرے گی، یہ تعمیرات صرف شہروں میں نہیں دیہاتوں میں بھی ہوں گی، ہم نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹیز کا اعلان کر رہے ہیں، ان تمام معاملات کی مد میں خود نگرانی کروں گا،

ہم یہ اتھارٹیز 90دن کے اندر چلائیں گے، جتنی کچی آبادیاں ہیں ان کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا، کبھی کسی نے کچی آبادیوں کے باسیوں کا نہیں سوچا، ہم کچی آبادیوں کو ہٹا کر بہترین سہولیات فراہم کریں گے، ہم گھروں کی تعمیر کیلئے مختلف ڈسٹرکٹ میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کریں گے، ہم سٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر ایک ماڈل بنائیں گے، ہم سٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر اس پر کام کریں گے، تعمیراتی انڈسٹری کے راستے میں تمام رکاوٹیں دور کریں گے، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز کی ہاؤسنگ اسکیم شروع کر رہے ہیں، اب لوگوں کو گھر ملیں گے اور بے روزگاروں کو روزگار ملے گا، میں اپنی عوام سے کہوں گا کہ اونچ نیچ قوموں کی زندگی میں آتی رہتی ہے،جو اصلاحات کی جا رہی ہیں ان کے تین چار مہینوں کے بعد اثرات سامنے آئیں گے، ہم اس ملک میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پروگرام لا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…