بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی کے اہم رہنمانے جوش خطابت میں سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کی طرف سے ووٹ خریدنے کا اعتراف کرلیا،حیرت انگیز انکشافات

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور نے جوش خطابت میں سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کی طرف سے ووٹ خریدنے کا اعتراف کرلیا۔ انہوں نے جمعرات کو بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں جس ممبر نے پیپلزپارٹی کو ووٹ بیچا وہ آج بھی ایوان میں بیٹھا ہے۔ تیمور تالپور کے اس جملے پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا تاہم وہ مسلسل بولتے رہے۔ انہوں نے نصرت سحر عباسی

سے متعلق کہا کہ انکے شوہر کو پیپلزپارٹی نے سرکاری ملازمت دی۔ جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے ارکان اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کی قیادت میں ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ کرگئے۔ تیمور تالپور نے مزید کہا کہ چمچہ گیری بند کریں، آپکو دوبارہ مخصوص نشست پر ٹکٹ مل جائیگا۔ ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری نے تیمور تالپور سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ذاتی حملے نہ کریں اپنی تقریر کو بجٹ تک محدود رکھیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…