پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پر مشاورت مکمل،ما ضی کے وزیر اعلیٰ کے اختیارات اب کس کے پاس ہونگے؟ مزید خدو خال جار ی

25  ستمبر‬‮  2018

لاہور (یواین پی ) پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پر مشاورت مکمل کرلی گئی، صوبائی حکومت نے نئے نظام کے مزید خدو خال جار ی کر دیئے جس کے مطابق ہر کو نسل 3منتخب 3 مخصوص نما ئندوں پر مشتمل ہو گی اور بلدیا تی نظام شہری اور دیہی تقسیم پر مشتمل ہو گا۔

نئے بلدیاتی نظام کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے ۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیر بلدیات عبد العلیم خان کی زیرصدارت اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام کا حتمی جائزہ لیا گیا ہے، سیکرٹری بلدیات نے سینئر وزیر کو بلدیاتی نظام بارے بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ دیہات میں ویلج کونسل اور شہروں میں نیبرھڈ کونسلز بنیں گی، ہر کونسل 3 منتخب اور 3 مخصوص نمائندوں پر مشتمل ہو گی، اختیارات کی واضح تقسیم کی جائے گی اور کہیں اوورلیپنگ نہیں ہو گی۔سینئر وزیر عبد العلیم خان نے اجلا س سے خطاب میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات پارٹی نہیں پذیرائی کی بنیاد پر ہوں گے، ما ضی کے وزیر اعلیٰ کے اختیارات اب ہر شہر کے مئیر کے پاس ہوں گے، پہلی مرتبہ پنجاب حکومت کے ترقیاتی فنڈز بلدیاتی نمائندوں کو دینے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مئیر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب براہ راست اور جماعتی بنیادوں پر ہو گا، کم سے کم آبادی پر منتخب کونسلر کو بھی لاکھوں روپے کے فنڈز دیں گے، بلدیاتی نظام شہری اور دیہی تقسیم پر مشتمل ہو گا۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ نئے بلدیاتی نظام کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…