بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

چینی خاتون پاکستانی شہری سے تین لاکھ ڈالر کی خطیر رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی، پولیس نے رہائشی کو گرفتار کرلیا،افسوسناک انکشافات

datetime 23  ستمبر‬‮  2018 |

پشاور(این این آئی)چینی خاتون پاکستانی شہری سے تین لاکھ ڈالر کی خطیر رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی، خاتون کی درخواست پر پولیس نے پشاور کے رہائشی کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین سے ایک خاتون پشاور پہنچی جس نے حیات آباد تھانے میں درخواست دی۔ درخواست کے مطابق پشاور حیات آباد کے رہائشی محمد شفیق نے چین میں مقامی خاتون کے ساتھ کاروباری ڈیل کی، خاتون ونگ لی سے بڑی تعداد میں کپڑا خریدا، شفیق کو 3 لاکھ ڈالر ادا کرنے تھے لیکن وہ رقم ادا کیے بغیر پاکستان لوٹ آیا۔چینی خاتون ونگ لی نے کہا کہ

شفیق نے میرے ساتھ دھوکا کیا اور پاکستان فرار ہوگیا، میرا ویزا ختم ہونے والا ہے اور مزید رقم بھی نہیں ہے، جب بھی رقم کا مطالبہ کیا شفیق دھمکیاں دیتا تھا۔ ونگ لی نے درخواست میں مدد کے لیے حکومت پاکستان اور ایف آئی اے سے مدد طلب کی ہے۔خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے پشاور حیات آباد کے رہائشی شفیق کو گرفتار کرلیا۔ اے ایس پی حیات آباد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چینی خاتون کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرکے نامزد ملزم کو گرفتار کیا ہے جب کہ مزید کارروائی جاری ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…