جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیا پٹواری کا تبادلہ ڈپٹی کمشنر کرتا ہے؟ انتظامی معاملات میں مداخلت کے الزامات پر تحریک انصاف کے اہم رہنماء نے کھری کھری سنادیں،دلچسپ انکشافات

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نصراللہ دریشک نے ڈپٹی کمشنر راجن پور کی جانب سے خود پر لگائے الزامات مسترد کردیئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور اللہ دتہ نے الزام عائد کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نصراللہ دریشک اور ان کے صاحبزادے صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک کی جانب سے محکمہ مال اور بارڈر ملٹری پولیس میں تبادلے و تقرریوں کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے تاہم نصراللہ دریشک نے

ان الزامات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔نصراللہ دریشک نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر راجن پور پہلے یہ واضح کریں کہ کیا پٹواری کا تبادلہ ڈپٹی کمشنر کرتا ہے؟ عام فہم بات ہے کہ پٹواری کا تبادلہ ڈپٹی کمشنر نہیں کرتا اور کیا میں ایک پٹواری کا تبادلہ کروانے کیلئے چل کر ڈپٹی کمشنر کے پاس جاؤں گا۔نصراللہ دریشک نے کہا کہ کیا ڈپٹی کمشنر کو عوام کا کوئی کام کہنا الزام کی بات ہے ٗ ڈپٹی کمشنر راجن پور کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو حافظ آباد والوں سے جاکر پوچھیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…