لاہور (این این آئی) لیسکو نے جدید اٹو میٹک ریڈنگ والے میٹر لگانے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ جدید میٹرنگ سسٹم سے بجلی چوری لائن لاسسز اور اوور بلنگ میں پچاس سے ستر فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے ۔ لیسکو جدید ٹیکنالوجی والے اٹومیٹک ریڈنگ کے میٹرز، لگانے والی پہلی ڈسٹری بیوشن کمپنی بن گی۔جدید میٹرنگ سسٹم سے کنٹرول روم سے ہی ریڈنگ
لی جاے گی۔لیسکو نے تجربہ کامیاب ہونے کے بعد اب پری ہیڈ میٹر لگانے کے لیے کام شروع کر دیا۔لیسکو چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چھٹہ نے کہاکہ آٹومیٹک میٹر لگنے سے بجلی چوری میں بہت کمیہوئی ہے ۔لیسکو اپنے وسائل سے بارہ لاکھ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ مزید میٹر لگاے گا ،آٹومیٹک ریڈنگ سسٹم والے میٹر سے اوور بلنگ کاخاتمہ بھی ہوگا۔