بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کو اقتصادی مسائل میں دھکیلنا امریکی مفادات کے خلاف ہے،عمران خان اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان کے ساتھ کیا کرینگے؟ حیرت انگیز پیش گوئی کردی گئی

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو اقتصادی مسائل میں الجھانے کے بجائے اسکی مدد سے اپنے مسائل حل کرے تاکہ افغانستان میں یقینی شکست سے بچ سکے اور خطے میں امن و استحکام کے نئے دور کا آغاز ہو۔ امریکہ بھی گزشتہ سترہ سال کے دوران بھاری جانی اور مالی نقصانات اٹھانے کے بعدافغان طالبان کو فوجی قوت کی مدد سے کچلنے میں ناکام ہو کر

اب اپنی پالیسی بدل کرمزاکرات پر اتر آیا ہے جبکہ عمران خان شروع سے افغان طالبان کے خلاف طاقت استعمال کرنے کے بجائے ان سے مزاکرات کے حامی ہیں جو امن کیلئے ضروری اقدامات کریں گے۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کے نظریات اور دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کی کھلی مخالفت کی وجہ سے طالبان انکی بات پر توجہ دینگے جس سے امریکہ فائدہ اٹھائے جسکے لئے پاکستان کو اقتصادی تباہی کی طرف دھکیلنے اور تمام اقدامات کو افغانستان کے تناظر میں دیکھنے کی پالیسی بدلنا ہو گی۔ افغان مسئلے کے حل کیلئے امریکہ کے پاس پاکستان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے اور طالبان سے قطر کے بجائے پاکستان میں مزاکرات سے معاملات جلد حل ہو سکتے ہیں جس سے پاکستان میں دہشت گردی منشیات اور مہاجرین کی آمد کم ہو جائے گی۔انھوں نے کہا کہ طالبان سے مزاکرات عمران خان کی ترجیح ہے جس کا اظہار وہ متعدد بار کر چکے ہیں اور وہ اس معاملہ میں پاکستان کے مفادات پر کسی قسم کی سودی بازی کے بغیر امریکہ کی مدد کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔ طالبان کیلئے نرم گوشہ انکی کمزوری نہیں طاقت ہے جو امریکہ کیلئے افغانستان سے باہر نکلنے کا ایک سنہری موقع ہے جسے گنوانے پر افغانستان میں اسکی شکست یقینی ہے۔ ان معاملات پر غور کرنے سے پاک امریکہ تعلقات میں گرمجوشی آ سکتی ہے جبکہ پاکستان کے بہت سے سنگین مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…