ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خود کش دھماکے کے بعد کوئٹہ میں پولنگ کے دوران ایک اور افسوسناک واقعہ ،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

datetime 25  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (سی پی پی)کوئٹہ کے ایک نواحی علاقہ کے پولنگ سٹیشن کے باہر ڈیوٹی پر معمور ایف سی اہلکار سے اتفاقیہ گولی چل گئی جس کے باعث ساتھی اہلکار جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پولنگ سٹیشن کے باہر ڈیوٹی پر معمور ایف سی اہلکار سے اتفاقیہ گولی چل گئی جو اسی کے ساتھی اہلکار کو جالگی۔

زخمی ہو نے والے ساتھی اہلکارغلام فرید کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا جبکہ گولی چلانے والے اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔سیکیورٹی حکام کے مطابق گولی چلنے کے واقعہ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیاجبکہ دیگر پولنگ سٹیشنز پر بھی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے مشرقی بائی پاس پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 32افراد شہید اور اور متعدد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب تعمیر نو کمپلیکس میں پولنگ کا عمل جاری تھا کہ اس دوران زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ پولیس علاقے میں پولنگ کے دوران معمول کی پیٹرولنگ کررہی تھی کہ اس دوران موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 32 زخمی دم توڑ گئے جن میں 3 پولیس اہلکار اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔دھماکے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب اسپتال لائے گئے زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ متعلقہ پولنگ اسٹیشن میں پولنگ روک دی گئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا خودکش تھاہے اور خود کش حملہ آور پولنگ اسٹیشن میں داخلے ہونے کی کوشش کررہا تھا جس نے ناکامی پر خود کو پولنگ اسٹیشن کے باہر سکیورٹی اہلکاروں کی موبائل وین کے پاس ہی اڑا دیا ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…