کوئٹہ اورسبی میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ نا کام ،دشوار گزارعلاقوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی،کیا کچھ برآمد ہوا؟سکیورٹی اہلکار دیکھتے ہی رہ گئے

16  جولائی  2018

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف سی بلوچستان کی آپریشن رد الفساد کے تحت کوئٹہ اور سبی میں کارروائی تخریب کاری کے منصوبے ناکام بناتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ‘تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان نے آپریشن رد الفساد کے تحت کوئٹہ کے علا قے مشرقی بائی پاس اور سبی کے علا قے کلگری دامان اور غازی کے پہاڑوں میں خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

ایف سی بلوچستان نے سبی کے علاقے کلگری دامان اور غازی کے پیچیدہ اور دشوار گزار پہاڑوں میں دہشتگردی کی خفیہ اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن کیا۔ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے 8کلو بارودی مواد‘15عدد ڈیٹونیٹرز ‘4عدد ایس ایم جیز‘3رائفل ‘6عددہینڈ اینڈ گرنیڈز مواصلاتی آلات اور سینکڑوں راؤنڈز برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ جبکہ کوئٹہ کے علا قے مشرقی بائی پاس پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک کمپاؤنڈ سے 3عدد ایس ایم جیز ‘2عدد پسٹل بمعہ راؤنڈز برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…