اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

دو بیویاں رکھنے والے 60سے زائد مزید سیاستدان منظر عام پر ، کئی کا تین بیویوں اور غیر ملکی خواتین سے رشتہ ازواج کا اعتراف بڑے بڑوں کے پول کھل گئے، حیران کن تفصیلات منظر عام پر

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دوہری شہریت کے بعد دہری شادیاں 60سے زائد دو بیویوں والے معروف سیاستدانوں کے نام سامنے آگئے ہیں ۔پاکستان کے مؤقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عام انتخابات 2018میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں سیاستدانوں نے اپنی دو دو شادیوں کا اعتراف کیا ہے ۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ،

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چودھری ،فاروق ستار، ریاض حسین پیرزادہ،خواجہ سعد رفیق،ارباب غلام رحیم،حمزہ شہباز،ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ ،پیر امین الحسنات ،قیصر محمود شیخ،احمد شاہ کھگہ،رانا مبشر اقبال اور ناصر اقبال بوسال کی بھی دو دو بیویاں ہیں ۔امیدواروں نے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے ساتھ لف بیان حلفی میں زیر کفالت افراد کے سیکشن میں دو دو بیویوں کا اعتراف کیا ہے ۔شہباز شریف نے اپنی دو بیویوں نصرت شہباز اور تہمینہ درانی ،فواد چودھری نے صائمہ فواد اور حبہ فواد ،خورشید شاہ نے طلعت بی بی سمیت دو،فاروق ستار نے افشاں فاروق اور شاہدہ کوثر فاروق ،ریاض حسین پیر زادہ نے عائشہ ریاض اور بلقیس ،پیر امین الحسنات نے قدسیہ حسنات اور طاہرہ حسنات ،ارباب غلام رحیم نے صدف کوثر سمیت دو،حمزہ شہباز نے مہرالنساء اور رابعہ ،خواجہ سعد رفیق نے غزالہ اور شفق حرا ،ارشد وہرہ نے کلثوم وہرہ اور سونیا ارشد ،قیصر محمود شیخ نے کنزہ شیخ اور غیرملکی ،رانا مبشر نے شازیہ اور نائلہ،ناصر اقبال بوسال نے نویدہ نواز اور مدیحہ عروج ،احمد شاہ کھگا نے مصباح احمد اور عمارہ احمد ،آصف حسین نے فوزیہ آصف اور عشرت آصف ،اشرف آصف کی دو بیویاں مس نصرف اور طاہرہ حبیب ،عارف خان سندھیلہ نے شمیم اور ثروت ناز ،سردار عرفان ڈوگر نے رضیہ پروین اور کرن فاطمہ ،زبیر کاردار نے صبا زبیر اور ناہید اختر ،

سمیع اﷲ خان نے عظمیٰ بخاری اور زاہدہ بخاری ، جمشید اقبال چیمہ نے مسرت جمشید اور نسیم چیمہ ،اسلم کچھیلہ نے عذرا بیگم اور افسر خاتون ،چودھری عابد رضا نے سعدیہ عابد اور رافعہ اشرف ،ثناء اﷲ خان مستی خیل نے فرحت خان اور سندس خان ،شیر افضل خان نے رقیہ نیازی اور نسیم اختر ،ڈاکٹر سعید الٰہی نے سامعیہ انعام اور ہدیٰ سعید ، جام مہتاب نے عامرہ مہتاب اور عظمیٰ مہتاب،

خالد احمد لُنڈ نے صوفیہ اور فوزیہ ،سید ایوب نے کلثوم اور بینش ، این اے 207سے امیدوار غلام مصطفیٰ نے زبیدہ نساء اور بشیراں ، این اے 210سے سید سورج شاہ نے تاج بی بی اور بی بی حاجراں ،این اے 211سے غلام مرتضیٰ نے تحسین اور مختیار بیگم ، این اے 224سے عبدالستار باچانی نے شمشاد ستار اور بدالنساء ، این اے 130سے سردار حر بخاری نے فوزیہ حر اور عالیہ حر ،

این اے 123سے امیدوار لطیف خان سرانے مصباح شہزادی اور عذرا پروین ، این اے 126سے امیدوار چودھری اشرف نے نسرین اشرف اور آسیہ اشرف ، این اے 132سے طارق حسن نے حمیرہ حسن اور حنا حسن ، این اے 134سے امیدوار نواز نے مسرت نواز اور رفعت نواز ، این اے 133سے نواب علی میر نے طاہرہ پروین اور عاصمہ ،این اے 123سے وحید احمدنے فریحہ وحید اور نائلہ وحید ،

این اے 170سے امیدوار عرفان احمد نے فریحہ عرفان اور لاریب ، این اے 207سے امیر بخش مہر نے حسنہ اور صائمہ ،پی پی 240سے احمد ریاض نے غلام عائشہ اور نازیہ احمد ، این اے 167سے امیدوار اسلم نے عشیشہ بی بی اورسرداراں بی بی ،این اے 116سے نذر عباس نے شازیہ اسلم اور شہناز کوثر ، این اے 169سے نورالحسن نے نادیہ اقبال اور شازیہ ، این اے 207سے حضور بخش میرانی نے دو بیویاں ظاہر کی ہیں ،این اے 130سے امیدوارابو بکر نے تین بیویاں آمنہ ، عروج اور سائرہ ، این اے 132سے امیدوار امجد نعیم نے ثریا ،صغرا ں اور تنزیلہ جبکہ این اے 213سے امیدوار قادر بخش مگسی نے بھی تین بیویاں ظاہرکی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…